Tuesday , January 23 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی، آر ایس ایس کی انفرادی شخصیت کی سیاست خطرناک

بی جے پی، آر ایس ایس کی انفرادی شخصیت کی سیاست خطرناک

جئے پور 6 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی اور آر ایس ایس پر نریندر مودی کو ابھارنے کیلئے انفرادی شخصیت کی سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سی پی آئی ایم نے آج کہا کہ انفرادی شخصیت کی پالیسی ہندوستانی جمہوریت کیلئے خطرناک ہے ۔ سی پی آئی ایم کے سنٹرل سکریٹریٹ رکن حنان مولا نے کہا کہ انتخابات میں ایک فرد کو ترجیح دینا جمہوریت کیلئے خطرہ

جئے پور 6 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی اور آر ایس ایس پر نریندر مودی کو ابھارنے کیلئے انفرادی شخصیت کی سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سی پی آئی ایم نے آج کہا کہ انفرادی شخصیت کی پالیسی ہندوستانی جمہوریت کیلئے خطرناک ہے ۔ سی پی آئی ایم کے سنٹرل سکریٹریٹ رکن حنان مولا نے کہا کہ انتخابات میں ایک فرد کو ترجیح دینا جمہوریت کیلئے خطرہ ہے۔ انہوں نے نریندر مودی پر شدید تنقید کی اور کہا کہ ان کی سونچ قومی مزاج کے برعکس ہیں ۔ عام آدمی پارٹی اور بی جے پی پارٹی کارکنوں کے درمیان تشدد کے واقعہ پر تنقید کی۔

جئے للیتا اور مایاوتی سے اتحاد کرنے ممتا بنرجی کا اشارہ
کولکتہ 6 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ترنمول کانگریس سربراہ ممتا بنرجی نے آج اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ وہ انا ڈی ایم کے کے سربراہ جئے للیتا یا بہو جن سماج پارٹی لیڈر مایاوتی کے ساتھ مابعد انتخابات اتحاد کریں گی۔ انہوں نے نریندر مودی زیر قیادت حکومت کی حمایت کرنے کے کسی بھی امکان کو مسترد کردیا۔ ممتابنرجی نے اخباری نمائندوں سے کہا کہ مجھے کرسی کی فکر نہیں ہے ،مجھے عوام کی فکر ہیں اس لئے وہ جئے للیتا کی تائید کریں گی اگر جئے للیتا وزیر اعظم بننے کی خواہاں ہوں تو ان کی حمایت کی جائیں گی ۔ یہ پوچھے جانے پر کہ آیا وہ جئے للیتا اور مایاوتی کے درمیان کس کو ترجیح دیں گی انہوں نے کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ واچپائی کی قیادت میں ہم نے مل جل کر کام کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT