Wednesday , December 12 2018

بی جے پی، کانگریس کی شکست علاقائی جماعتوں کا عروج : بی ونود کمار

حیدرآباد۔/14مارچ، ( پی ٹی آئی) تلنگانہ راشٹرا سمیتی ( ٹی آر ایس ) کے رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار نے آج کہا کہ لوک سبھا کے تین حلقوں میں بی جے پی کی شکست سے عام آد می میں مخالف بی جے پی اور مخالف کانفرنس جذبات کا اظہار ہوتا ہے۔ ونود کمار نے جو حلقہ لوک سبھا کریم نگر کی نمائندگی کرتے ہیں کہا کہ ’’ ضمنی انتخابات کے نتائج میں گورکھپور اور پھولپور سے سماج وادی پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، آر جے ڈی کو حلقہ ارڑیہ میںکامیابی ملی ہے۔یہ قومی جماعتوں کے زوال اور گرانقدر دعویداروں کی حیثیت سے علاقائی جماعتوں کے عروج کی علامات اور اشارے ہیں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت جب تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ایک غیر بی جے پی اور غیر کانگریس متبادل کے قیام کیلئے تائید حاصل کررہے ہیں حکمراں بی جے پی اور اپوزیشن کانگریس کو شکست ان دونوں کیلئے ایک بڑا دھکہ ہے۔ ونود کمار نے کہا کہ اب تمام علاقائی جماعتوں کو وفاق کے طور پر متحد ہونے اور عام آدمی کو ملک کیلئے ایک بہتر متبادل فراہم کرنے کا وقت آگیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT