Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی ، عوامی اعتماد سے محروم : گویند آچاریہ

بی جے پی ، عوامی اعتماد سے محروم : گویند آچاریہ

نئی دہلی ۔ /12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے سابق نظریہ ساز اور بی جے پی کے حکمت ساز گویند آچاریہ نے دہلی اسمبلی میں بی جے پی کی شکست دراصل نریندر مودی حکومت کے بارے میں رائے دہندوں میں اعتماد کے فقدان کا واضح ثبوت ہے اور یہ دعوی کیا کہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے اب تک عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیںپہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکوم

نئی دہلی ۔ /12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس کے سابق نظریہ ساز اور بی جے پی کے حکمت ساز گویند آچاریہ نے دہلی اسمبلی میں بی جے پی کی شکست دراصل نریندر مودی حکومت کے بارے میں رائے دہندوں میں اعتماد کے فقدان کا واضح ثبوت ہے اور یہ دعوی کیا کہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے اب تک عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیںپہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسی میں مالداروں کو ترجیح دی گئی ہے اور حصول اراضیات آرڈیننس پر تنقید کرتے ہوئے اسے مخالف کسان ، مخالف غریب اور مخالف فطرت قرار دیا ۔

TOPPOPULARRECENT