Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی ، نواز شریف کی توثیق پر شاداں

بی جے پی ، نواز شریف کی توثیق پر شاداں

نئی دہلی ، 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج نواز شریف کے اس فیصلہ پر ’’مسرت‘‘ کا اظہار کیا کہ وہ نریندر مودی کی بحیثیت وزیراعظم حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے، جبکہ کانگریس نے نئی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرحد پار دہشت گردی، 26/11 حملوں کے ٹرائل میں سست روی اور داؤد ابراہیم کی حوالگی جیسے مسائل وزیراعظم پاکستان سے رابطے میں اٹ

نئی دہلی ، 24 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج نواز شریف کے اس فیصلہ پر ’’مسرت‘‘ کا اظہار کیا کہ وہ نریندر مودی کی بحیثیت وزیراعظم حلف برداری تقریب میں شرکت کریں گے، جبکہ کانگریس نے نئی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سرحد پار دہشت گردی، 26/11 حملوں کے ٹرائل میں سست روی اور داؤد ابراہیم کی حوالگی جیسے مسائل وزیراعظم پاکستان سے رابطے میں اٹھائیں۔ بی جے پی ترجمان پرکاش جاوڈیکر نے یہاں کہا ، ’’یہ خوش خبری ہے کہ وزیراعظم پاکستان نے نریندر مودی کا دعوت نامہ قبول کرلیا ہے …

یہ نئے رشتے کی شروعات ہے۔ یہ اچھی خبر ہے‘‘۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان، چین، نیپال، بھوٹان، سری لنکا، مائنمار … ہندوستان کے پڑوسی ہیں۔ ’’اور پڑوسی بدلے نہیں جاسکتے ہیں۔‘‘ مگر کانگریس نے آج کی تبدیلی پر محتاط ردعمل ظاہر کیا۔ سبکدوش ہونے والے مرکزی وزیر منیش تیواری نے یاددہائی کرائی کہ بی جے پی نے ہمیشہ یہی موقف رکھا کہ دہشت گردی اور مذاکرات ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ہیں۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ اقتدار سنبھالنے کے بعد بی جے پی حکومت 26/11 حملوں کے ٹرائل کی سست روی کا مسئلہ اٹھائے گی…ایسا مسئلہ جو ’’انھیں پریشان کرتا رہا‘‘۔

TOPPOPULARRECENT