Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی ، کانگریس پر ووٹرس کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کرنے کا الزام

بی جے پی ، کانگریس پر ووٹرس کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کرنے کا الزام

بچوں کی حفاظت میں ناکام یوگی کی جن سرکھشا یاترا میں شرکت مضحکہ خیز : کمارا سوامی
منگلورو۔6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک جے ڈی (ایس) صدر ایچ ڈی کمارا سوامی نے آج دونوں قومی جماعتوں کانگریس اور بی جے پی پر الزام عائد کیا ہے کہ ریاست میں منعقد ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل یہ دونوں جماعتیں کرناٹک کے ساحلی علاقوں میں رائے دہندوں کو فرقہ وارانہ خطوط پر تقسیم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی رائے دہندوں میں یہ تصویر پیش کرنے کی کوششش کررہے ہیں کہ ریاست میں متواتر ہونے والی ہندوؤں کی ہلاکت میں ریاستی حکمراں جماعت کانگریس ملوث ہے جبکہ دوسری طرف اسی طرح ریاستی وزیر داخلہ نے نفرت انگیز مہم کے تحت ہلاک کئے گئے افراد کی مخصوص طبقات سے تعلق رکھنے والی فہرست جاری کررہی ہے۔ سابق چیف منسٹر نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ کانگریس اور بی جے پی کو اُکھاڑ پھینک دے جوکہ بقول ان کے ساحلی علاقوں میں غیرسماجی عناصر کا تحفظ کررہے ہیں۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کمارا سوامی نے کہا کہ بی جے پی نے چیف منسٹر یوپی یوگی آدتیہ ناتھ کو کرناٹک کی انتخابی مہم کیلئے مدعو کیا ہے جوکہ خود اپنی ریاست میں اپنے عوام کو چہرہ دکھانے کے قابل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگی آدتیہ ناتھ بی جے پی کے جن سرکھشا یاترا سے متعلق میٹنگ میں شرکت کے لئے آج یہاں آرہے ہیں۔ انہوں نے یوگی کا مضحکہ اڑاتے ہوئے کہا کہ یاترا کا نام بی جے پی پروگرامس کو زیب نہیں دیتا جس میں ایک ایسا شخص انتخابی مہم چلائے گا جو اپنی ریاست میں معصوم بچوں کی حفاظت میں بالکلیہ ناکام رہا۔ یہ پوچھے جانے پر کہ چیف منسٹر سدا رامیا نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کو جنتا دل (ایس) کی حمایت کی ضرورت نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی جنتا دل (ایس) نے کانگریس کو اس قسم کی پیشکش نہیں کی ہے جبکہ خود کانگریس نے مقامی بلدی انتخابات میں جنتا دل (سیکولر) کی حمایت طلب کی ہے تاکہ وہ کسی طرح اقتدار حاصل کرسکے۔

TOPPOPULARRECENT