Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی ، ہماری اجتماعی طاقت سے خوفزدہ ۔ چیف منسٹر بہار

بی جے پی ، ہماری اجتماعی طاقت سے خوفزدہ ۔ چیف منسٹر بہار

پٹنہ ۔ /10 اگست ( سیاست ڈاٹ کام) بہار کے چیف منسٹر جتن رام مانجھی نے آج بی جے پی صدر امیت شاہ پر تنقید کی کہ انہوں نے بہار میں جنتادل یو آر جے ڈی اور کانگریس کے عظیم اتحاد کو ’’ناپاک‘‘ گٹھ جوڑ قرار دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ امیت شاہ اس عظیم اجتماعی طاقت سے خوفزدہ ہوگئے ہیں ۔ بہار میں زعفرانی پارٹی کا مقابلہ کرنے کے لئے ہم نے اجتماعی کوشش کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہاں رکھشا بندھن کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کو ہمارے اتحاد کی اجتماعی طاقت سے پریشانی ہورہی ہے اس لئے پارٹی قائدین رسمی باتیں کررہے ہیں ۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ بہار میں یہ اتحاد قومی سطح پر مخالف بی جے پی محاذ تشکیل دینے کا پیش خیمہ ہے ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ ہم سیکولر پارٹیاں اس ملک کو بچانا چاہتی ہیں کیونکہ ملک کے اتحاد کو سنگین خطرہ لاحق ہے۔

TOPPOPULARRECENT