Wednesday , December 13 2017
Home / Top Stories / بی جے پی آر ایس ایس تاریخی نصاب میں تبدیلی کے ذریعہ بچوں کا ذہن گمراہ کررہی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا انکشاف۔ ویڈیو

بی جے پی آر ایس ایس تاریخی نصاب میں تبدیلی کے ذریعہ بچوں کا ذہن گمراہ کررہی ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا انکشاف۔ ویڈیو

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے اس خصوصی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ نریند ر مودی کے وزیراعظم بننے کے بعد ملک کی مختلف ریاستوں میں ہندوستان کی تاریخ کو دوبارہ رلکھنے کاکام شروع کیا جارہا ہے۔بی جے پی پارٹی کی جانب سے مختلف اسکولس میں ہندوستانی تاریخ پر مشتمل امتحانات کا انعقاد عمل میں لایاجارہا ہے۔

اس ویڈیو میں ایک شخص دیکھائی دے گا جو ہندوازم پر مشتمل ٹسٹ کے متعلق اترپردیش کے ایک اسکولس میں بچوں کو سمجھارہا ہے۔ مذکورہ شخص کوئی ٹیچر نہیں بلکہ بی جے پی پارٹی کا رکن ہے۔ مذکورہ امتحانات کے پرچوں میں ہندو برھما کا مندر کہاں پر واقع ہے۔

ہندو کیلنڈر کی شروعات کب سے ہوتی ہے۔ کسی دوسرے مذہب کے متعلق اس میں کوئی بات نہیں پوچھی گئی ہے۔ تقریبا تین سو ملین مسلمان ہندوستان میں ہیں جن کے متعلق بھی کوئی بات اس پرچہ سوالات میں نہیں پوچھی گئی ہے۔ویڈیو میں بی جے پی کے لیڈر یہ کہتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں کہ سابق کی حکومتوں نے ہندوستان کی حقیقی تاریخ کو پس پشت ڈال دیاتھا مگر اب یہاں پر ہماری حکومت ہے لہذا ہم ریاست کے نصابی کتابوں میں ہندوستان کی حقیقی تاریخ کو شامل کرنے کاکام کریں گے۔اب ہم اس ملک کے حقیقی ہیروز کو تاریخ کے نصاب میں شامل کریں گے۔

انگریزی میڈیاکا دعوی ہے کہ ہندوستانی اخبارات میں اس بات کی بھی خبر شائع ہوئے ہے کہ تاریخی نصاب کے کچھ باب کو ہٹادیاگیاہے۔یہا ں تک کہ جواہر لال نہرو جو ہندوستان کے پہلے وزیراعظم ہیں ان کا نام بھی تاریخی نصاب سے ہٹادیاگیا ہے۔ نہرو کانگریس پارٹی کے لیڈر اور بی جے پی کے کٹر مخالف مانے جاتے ہیں۔

انگریزی میڈیا کے اس ویڈیو میں اس بات کا بھی انکشاف کیاگیا ہے کہ سال1930میںآر ایس ایس کاقیام عمل میں لایاگیا ہے جس کے متعلق یہ بات عام ہے کہ مذکورہ تنظیم مسلمانو ں کی کٹر مخالف ہے۔ جس کے ایک رکن وزیراعظم ہند نریند ر مودی بھی ہیں۔ویڈیو کے مطابق آر ایس ایس ملک کی مختلف ریاستوں میں اسکولس چلارہی ہے جہاں پر وہ طلبہ وطالبات جن کا تعلق ہندو مذہب سے ہے کے اندر اقلیتوں کے متعلق زہر بھرنے کاکام کررہی ہے۔

ویڈیومیں دیکھائی گئے انٹریو میں اس بات کا بھی خلاصہ کیاجارہا ہے کہ کس طرح آر ایس ایس او ر دیگر فسطائی طاقتیں حالات کو کشیدگی کا شکار بناتے ہوئے ہندو کو مسلمانوں سے ‘ مسلمانوں کو ہندوؤں سے ‘ ہندوؤں کو عیسائیو ں اور دیگر اقلیتوں کے متعلق صف آرا ء کررہے ہیں۔

مشاہدہ کریں اس ویڈیو کا

 

TOPPOPULARRECENT