Monday , April 23 2018
Home / ہندوستان / بی جے پی ارکان اسمبلی کو مارشلوں کے ذریعہ دہلی اسمبلی اجلاس سے باہر نکال دیا گیا

بی جے پی ارکان اسمبلی کو مارشلوں کے ذریعہ دہلی اسمبلی اجلاس سے باہر نکال دیا گیا

نئی دہلی ۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) چار بی جے پی ارکان اسمبلی بشمول اپوزیشن قائد وجیندر گپتا کو آج ایوان اسمبلی کے اجلاس سے مارشلوں کے ذریعہ باہر کردیا گیا کیونکہ وہ مسلسل مطالبہ کررہے تھے کہ مبینہ آبی بحران کے بارے میں مباحث منعقد کئے جائیں۔ بی جے پی ارکان اسمبلی گپتا، او پی شرما، ایم ایس سرسا اور جگدیش پردھان ایوان کے وسط میں جمع ہوگئے تھے اور اپنا مباحث کا مطالبہ مسلسل دہرا رہے تھے۔ اسپیکر اسمبلی رام نواس گوئل نے مارشلوں کو انہیں اجلاس سے نکال باہر کرنے کی ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT