Friday , November 24 2017
Home / Top Stories / بی جے پی اسمبلی چناؤ میں ،حکومت بجٹ سیشن میں کامیاب

بی جے پی اسمبلی چناؤ میں ،حکومت بجٹ سیشن میں کامیاب

New Delhi: Prime Minister Narendra Modi addressing at the launch of a new mobile app 'BHIM' to encourage e-transactions during the ''Digital Mela'' at Talkatora Stadium in New Delhi on Friday. PTI Photo by Subhav Shukla (PTI12_30_2016_000126A)

۔2014ء میںلوگوں کی اُمید اب بھروسہ بن چکی ہے ، وزیراعظم مودی کا دعویٰ
نئی دہلی۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے بجٹ سیشن کو سرکاری بینچوں کیلئے کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ریاستی انتخابات میں متاثرکن مظاہرہ کیا جبکہ حکومت، پارلیمنٹ میں کئی اہم بلوں کو منظور کرانے میں کامیاب ہوئی۔ بی جے پی پارلیمنٹری پارٹی میٹنگ کو سیشن کے اختتام سے ایک روز قبل مخاطب کرتے ہوئے مودی نے اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈہ کو آگے بڑھانے پر بھی زور دیا اور وہ ادعا کیا کہ برسراقتدار گروپ کو عوامی تائید حاصل ہے جبکہ وہ آئندہ ماہ اپنی حکمرانی کے 3 سال مکمل کرنے والا ہے۔ مودی نے کہا کہ ہمارے لئے یہ سنہرے موقع ہے کہ غریبوں اور محروم طبقات کی زندگیوں کو بہتر بنائے۔ یہی وقت ہے کہ زیادہ سے زیادہ ترقی اور اصلاحات کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔ بی جے پی ایم پیز سے یہ بھی کہا گیا کہ 24 مئی سے حکومت کی تیسرے سال کی تکمیل کا ایک ماہ طویل جشن پر مبنی پروگرام بنائیں۔ اس میٹنگ کے بعد اخباری نمائندوں کو واقف کراتے ہوئے وزیر پارلیمانی اُمور اننت کمار نے کہا کہ مودی نے سیشن کو نہایت تعمیری قرار دیا جیسا کہ لوک سبھا نے 21 بلس اور راجیہ سبھا نے 14 بلس منظور کئے ہیں۔ ان میں جی ایس ٹی بل اور سیاسی اہمیت کا حامل او بی سی بل شامل ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بی جے پی نے بجٹ سیشن کے دوران اُترپردیش اسمبلی چناؤ میں زبردست جیت درج کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو اُمید حکومت نے 2014ء میں عوام کے ذہنوں میں جگائی تھی، وہ اب بھروسہ بن چکی ہے۔ اننت کمار نے کہا کہ وزیر اطلاعات و نشریات وینکیا نائیڈو نے بھی مخاطب کیا اور حکومت کے تین سال کی تکمیل کا جشن منانے کیلئے ایک ماہ کے پروگرام کی صراحت کی۔ نائیڈو نے مودی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے گزشتہ شب 33 این ڈی اے شرکاء کی میٹنگ کا حوالہ دیا جس میں اہم حلیف جیسے پرکاش سنگھ بادل (اکالی دل) اور چندرا بابو نائیڈو (ٹی ڈی پی) نے مودی کی بدلاؤ والی قیادت کے تعلق سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ مودی غریبوں کے مسیحا کے طور پر اُبھریں ہیں۔ اس موقع پر مودی نے نشاندہی کی کہ یہ بھگوان رام کے بھگت ہنومان جینتی کا موقع ہے اور کہا کہ وہ مفلس سماجی ورکر کی مثال ہے جس سے ہر کسی کو تحریک حاصل کرنا چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT