Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی اعلیٰ اخلاقی بنیادیں کھو چکی ہیں : یشونت سنہا

بی جے پی اعلیٰ اخلاقی بنیادیں کھو چکی ہیں : یشونت سنہا

پٹنہ۔ 11 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے کہنہ مشق قائد یشونت سنہا نے آج پارٹی کے اپنے صدر امیت شاہ کے فرزند کے مستحکم دفاع پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام برسوں میں ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اعلیٰ اخلاقی اقدار کھو گئے ہیں اور ان کے احیاء کی ضرورت ہے۔ سابق وزیر فینانس نے جو مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کے سخت ترین ناقد بن چکے ہیں، 100 کروڑ روپئے ہتک عزت مقدمہ پر بھی اعتراض کیا جو خبر رساں چیانل ’’وائر‘‘ کے خلاف دائر کیا گیا ہے۔ جس نے جے شاہ کے کاروبار کی تفصیلات نشر کی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ذرائع ابلاغ کی آواز کچلنے کی کوشش معلوم ہوتی ہے جس سے گریز کیا جانا چاہئے تھا۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT