Wednesday , December 12 2018

بی جے پی اقتدار سے فرقہ پرستی کو عروج : پوار

ممبئی 8 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پونے میں ایک سافٹ ویر پروفیشنل مسلم لڑکے کے قتل کا حوالے میں این سی پی کے ربراہ مسٹر شرد پوار نے آج کہا کہ مرکز میں بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے کے اقتدار پر آنے کے نتیجہ میں کچھ نظریات کو حوصلہ ملا ہے اور وہ فرقہ وارانہ بخار کو ہوا دے رہے ہیں۔ مسٹر پوار نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کو اقتدار پر آئے ہوئے پندرہ دن ہوئے ہیں اور ابھی سے فرقہ وارانہ بخار پھیل رہا ہے ۔ فرقہ واری تشدد کچھ مقامات پر پھوٹ پڑآ ہے اور ایک نوجوان کو قتل بھی کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا پہلے نہیں ہوا تھا ۔

کچھ نظریات جو گذشتہ برسوں سے خاموش تھے اب اپنے سر اٹھا رہے ہیں اور اب سماج کے کچھ طبقات خوف کے عالم میں زندگی گذار رہے ہیں۔ سابق وزیر زراعت نے کہا کہ معروف شخصیتوں کی تصاویر کو مسخ کرکے سماج میں تقسیم کی صورتحال پیدا کی جا رہی ہے ۔ عصری ٹکنالوجی کو منافرت پھیلانے کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ 28 سالہ محسن شیخ کو پونے میں ہڑپسر کے مقام پر ہندو راشٹرا سینا نامی تنظیم کی جانب سے ہلاک کردیا گیا تھا ۔ شرد پوار نے کہا کہپولیس فورس کے کچھ عناصر ایک مخصوص نظریہ ( بی جے پی ) سے اتفاق رکھتے ہیں اور یہ طرز عمل انتظامیہ کیلئے بہتر اور اچھا ہرگز نہیں کہا جاسکتا ۔

TOPPOPULARRECENT