Wednesday , September 19 2018
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی اقتدار میں ایس سی ‘ ایس ٹی پر حملوں میں اضافہ : سری ہری

بی جے پی اقتدار میں ایس سی ‘ ایس ٹی پر حملوں میں اضافہ : سری ہری

حیدرآباد ۔ 5 اپریل ( آئی این این ) ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری نے کہا کہ درج فہرست ذاتوں اور قبائل کے افراد پر بی جے پی زیر قیادت این ڈی اے اقتدار میں حملے بڑھ گئے ہیں۔ بابو جگجیون رام جینتی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کڈیم سری ہری نے دلتوں اور گریجنوں پر ملک بھر میں ہو رہے حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ آزادی کے 70 سال بعد بھی اس طرح کے حملے قابل افسوس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی جب سے مرکز میں اقتدار پر آئی ہے اس طرح کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ ایس سی ‘ ایس ٹی ایکٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہونی چاہئے اور اسے تمام حکومتوں کی جانب سے نافذ کیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مرکزی حکومت ایس سی ایس ٹیز کے تحفظ کیلئے بنائے گئے قوانین کو کمزور کرنا چاہتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT