Sunday , July 22 2018
Home / Top Stories / بی جے پی اقتدار کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے :راہول گاندھی

بی جے پی اقتدار کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے :راہول گاندھی

منگلورو ۔/20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی پر سخت تنقید کرتے ہوئے صدر کانگریس راہول گاندھی نے آج بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ تشدد پھیلارہی ہے ۔ پیسے کا استعمال کرتے ہوئے حکومتیں تشکیل دے رہی ہیں ۔ اقتدار کی خاطر ملک کو تقسیم کررہی ہے ۔ اپنی انتخابی مہم کے تیسرے دور میں جو وہ کرناٹک میں چلارہے ہیں ۔ وزیراعظم نریندر مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ عام آدمی کی ’’توہین‘‘ کررہے ہیں اور دعویٰ کررہے ہیں کہ ملک کی ترقی کیلئے قرض لیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ اقتدار کیلئے کچھ بھی کریں گے ۔ مودی جی آئیں گے اور جھوٹ کو دوہرائیں گے ۔ وہ ساحلی علاقہ اڑوپی اور دکھشن کناڈا اضلاع میں عام جلسوں سے خطاب کررہے تھے جو بی جے پی کے مستحکم گڑھ سمجھے جاتے ہیں اور جہاں پر برسراقتدار کانگریس کو آئندہ اسمبلی انتخابات میں چیالنج درپیش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میگھالیہ ، منی پور اور اروناچل میں انہوں نے پیسے استعمال کرتے ہوئے حکومتیں بنائیں ۔ آپ سب نے یہ دیکھا ہے ۔ راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ کانگریس کے پلینری اجلاس میں وہ کہہ چکے ہیں کہ کانگریس پانڈو ہے اور بی جے پی کوروؤں کی طرح ہے جو اقتدار کیلئے جنگ کرتے ہیں۔

جبکہ پانڈوؤں نے سچائی کیلئے جنگ کی تھی انہوں نے پھر ایک بار موجودہ صورتحال کی وضاحت کرنے کیلئے اسی مثال کو دوہرایا ۔ انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا ہندوستان سچائی کے راستے پر چل رہا ہے یا جھوٹ کے راستہ پر ۔ اسی طرح کا سوال آج دوبارہ پوچھا جارہا ہے ۔ ایک طرف تو بی جے پی ہے جو اقتدار کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے ۔ دوسری طرف کانگریس ہے جس کی بنیاد سچائی پر ہے ۔ صدر بی جے پی امیت شاہ پر تنقید کرتے ہوئے صدر کانگریس نے انہیں قتل کا ملزم قرار دیا ۔ پڑبیدری میں ریاہول گاندھی نے وزیراعظم پر تاجروں کی تائید کرنے کا الزام عائد کیا ۔ جبکہ ان کے قرضے جات معاف کردیئے گئے اور کاشتکاروں کو نظرانداز کردیا گیا ۔ جب بھی نریندر مودی کہیں جاتے ہیں تو کہتے ہیں کہ گزشتہ 70 سال کے دوران کچھ بھی نہیں ہوا وہ ہمارے والدین ، غریب کسانوں ، مزدوروں اور ہندوستان کے چھوٹے بیوپاریوں کی توہین کررہے ہیں ۔ مودی عام آدمی کی توہین کررہے ہیں ۔ وہ ساحلی ضلع اڑپی کے علاقے پڑبیدری میں ایک جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی واحد شخص ملک کو ترقی نہیں دے سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی ریاست کے شمالی علاقوں کا دورہ ماضی میں دو مرحلوں میں کرچکے ہیں ۔ وہ اب جنوبی ساحلی کرناٹک اور مالناڈکے علاقوں کا دو روزہ دورہ کررہے ہیں ۔ وہ اضلاع اڑپی دکھشن کناڈا ، چکمگلور کا اور ہاسن کا دورہ کریں گے جہاں بی جے پی مستحکم ہے ۔ سابق وزیراعظم جے ڈی ایس کے صدر ایچ ڈی دیوے گوڑا ہاسن کے متوطن ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT