Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی اقتدار کی بھوکی : کے ٹی آر

بی جے پی اقتدار کی بھوکی : کے ٹی آر

حیدرآباد۔ 25 مئی (این ایس ایس) وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے جو اس وقت امریکہ کے دورہ پر ہیں ، بی جے پی قائدین اور اپوزیشن کانگریس پر سیاسی مفادات کیلئے ٹی آر ایس کے خلاف غیرضروری بیان بازی کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے سانتا کلارا میں ٹی آر ایس پارٹی قائدین اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے امیت شاہ کے اس بیان پر شدید تنقید کی کہ مرکز نے تلنگانہ کو ایک لاکھ کروڑ روپئے جاری کئے لیکن حکومت انہیں خرچ کرنے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے حکومت متعدد اپیلوں کے باوجود ہائیکورٹ کی تقسیم میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پاس کوئی موضوع نہیں ہے ، اس لئے وہ ٹی آر ایس حکومت کی فلاحی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے حالانکہ قومی سطح پر ان پالیسیوں کو قابل تقلید نمونہ تصور کیا جارہا ہے۔کے ٹی آر نے امریکہ میں مختلف کمپنیوں کے عہدیداروں سے ملاقات کرتے ہوئے سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

TOPPOPULARRECENT