بی جے پی امیدواروں کا اعلان دتاتریہ سکندرآباد سے امیدوار

حیدرآباد ۔ /8 اپریل (سیاست نیوز) قومی بی جے پی جنرل سکریٹری مسٹر جے پی نڈا نے رات دیر گئے علاقہ تلنگانہ کیلئے تلگودیشم پارٹی کے ساتھ ہوئی انتخابی مفاہمت میں بی جے پی کیلئے مختص 8 لوک سبھا حلقہ جات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے ۔ حلقہ لوک سبھا حیدرآباد سے ڈاکٹر بھگونت راؤ حلقہ لوک سبھا سکندرآباد سے مسٹر بنڈارو دتاتریہ ‘

حیدرآباد ۔ /8 اپریل (سیاست نیوز) قومی بی جے پی جنرل سکریٹری مسٹر جے پی نڈا نے رات دیر گئے علاقہ تلنگانہ کیلئے تلگودیشم پارٹی کے ساتھ ہوئی انتخابی مفاہمت میں بی جے پی کیلئے مختص 8 لوک سبھا حلقہ جات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی فہرست جاری کی ہے ۔ حلقہ لوک سبھا حیدرآباد سے ڈاکٹر بھگونت راؤ حلقہ لوک سبھا سکندرآباد سے مسٹر بنڈارو دتاتریہ ‘ حلقہ لوک سبھا کریم نگر سے مسٹر سی ایچ ودیا ساگر راؤ ‘ حلقہ لوک سبھا نظام آباد سے مسٹر ای لکشمی نارائنا ‘ حلقہ لوک سبھا میدک سے سی نریندر ناتھ ‘ حلقہ لوک سبھا محبوب نگر سے ڈاکٹر این جناردھن ریڈی ‘ حلقہ لوک سبھا بھونگیر سے اندرسین ریڈی اور حلقہ لوک سبھا ورنگل سے ڈاکٹر آر پرمیشور شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT