Monday , December 11 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی انتقامی سیاست پر عمل پیرا، کانگریس کا الزام

بی جے پی انتقامی سیاست پر عمل پیرا، کانگریس کا الزام

نئی دہلی، 18 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج الزام لگایا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی ’انتقامی سیاست‘ کر رہی ہے اور اسی کے تحت پارٹی صدر سونیا گاندھی کے داماد رابرٹ واڈرا کے خلاف طرح طرح کی باتیں بنائی جا رہی ہیں۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی اور گجرات اسمبلی میں پارٹی کے لیڈر ارجن موڈواڈیا نے یہاں ایک خصوصی پریس بریفنگ میں صحافیوں کو بتایا کہ واڈرا پر راجستھان، ہریانہ اور دہلی میں گزشتہ 41 ماہ کے دوران کئی الزام لگائے گئے لیکن حکومت الزامات کو عدالت میں ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت میں بی جے پی انتخابات سے پہلے اس طرح کے الزامات کو تیار کرتی ہے اور ماحول بناتی ہے ۔ اس وقت، گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی کے انتخابات کے بارے میں ایسے ماحول کو بنانے کے لئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ کانگریسی لیڈر نے کہا کہ بی جے پی واڈرا پر 10 سال پرانے ایک معاملے کو لے کر الزام لگا رہی ہے جبکہ ہتھیارکے کاروباری سنجے بھنڈاری کے بی جے پی کے سینئر لیڈر سدھارتھ ناتھ سنگھ اور مرکزی شہری ہوابازی کے وزیر اشوک گجپتی راجو کے ساتھ قریب ترین تعلقات ہیں۔ سنگھوی نے راجو اور سنجے بھنڈاری کو ایک دوسرے ساتھ والی تصویر بھی دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ سنجے بھنداری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا۔ اس کے بعد سنجے بھنداری ملک چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ انھوں نے الزام لگایا کہ للت مودی اور وجے مالیا کی طرح سنجے بھنڈاری کو مودی حکومت نے ملک چھوڑنے دیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان نے کہا کہ کل دفاع وزیر نے جن حقائق کی بنیاد پر وڈرا پر الزامات لگائے ہیں۔ ان الزامات کے جواب وڈرا کے وکیل ایک سال پہلے ہی عدالت کو پہلے ہی دے چکے ہیں۔ وزیر دفاع نے جس لندن ھاس کا ذکر کیا ہے ، وہ واڈرا کا نہیں ہے اور ای میل میں چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT