Sunday , October 21 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی اور آر ایس ایس ملک کی تقسیم کے در پے :فاروق عبداللہ

بی جے پی اور آر ایس ایس ملک کی تقسیم کے در پے :فاروق عبداللہ

جموں ۔ /19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس صدر فاروق عبداللہ نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر فرقہ وارانہ سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ وہ ملک کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں ۔ انہوں نے آر ایس ایس پر جدوجہد آزادی کے دوران انگریزوں کے ساتھ مفاہمت کرلینے کا بھی الزام عائد کیا ۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ بی جے پی تخریبی سیاست پر عمل پیرا ہے اور حقیر سیاسی مفادات کی خاطر مختلف طبقات میں نفرت و عدم اعتماد کے بیج بو رہی ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں کو تاریخ سے واقفیت کا مشورہ دیا۔

TOPPOPULARRECENT