بی جے پی اور آر ایس ایس کے دہشت گردوں کا چیف منسٹر کی جانب سے تبصرہ

ریاستی وزیر داخلہ کی جانب سے چیف منسٹر کا دفاع ، پریس کانفرنس سے منگلورو میں خطاب
بنگلورو ۔ /12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر سدارامیا کے ’’ہندو دہشت گردی ‘‘ کے بی جے پی اور آر ایس ایس کے خلاف تبصرے کا دفاع کرتے ہوئے کرناٹک کے وزیر داخلہ رام لنگا ریڈی نے آج کہا کہ جو لوگ معاشرے میں دہشت کا ماحول پیدا کرتے ہیں ۔ انہی کو دہشت گرد کہا جاتا ہے ۔ سدارامیا نے انتہاپسندی کے بارے میں جو کچھ کہا تھا وہ ایسے ہی دہشت کی فضاء پیدا کرنے والے لوگوں کے بارے میں تھا ۔ انہیں دہشت گرد کے سوائے اور کیا کہا جاسکتا ہے ۔ بی جے پی اور آر ایس ایس بھی یہی کام کرتے ہیں ۔ انہوں نے بی جے پی ارکان پارلیمنٹ پرتاپ سنہا اور شوبھا کرنڈالگے کے علاوہ مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کا تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام کے تبصروں کو دیکھنے سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ ان کا ارادہ سماج کے پرامن ماحول کو تباہ کرنا ہے جو لوگ خوف اور دہشت کا ماحول پیدا کرتے ہیں ان کو دہشت گرد نہیں تو اور کیا کہا جاسکتا ہے ۔ چیف منسٹر کا تبصرہ اسی سمت میں تھا ۔ سدارامیا نے حدود کی قید سے آزاد ہوکر /10 جنوری کو الزام عائد کیا تھا کہ بی جے پی ، آر ایس ایس اور بجرنگ دل میں دہشت گرد افراد موجود ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT