Wednesday , May 23 2018
Home / Top Stories / بی جے پی اور جے ڈی ایس کی حکومت سازی کی کوششیں سراب

بی جے پی اور جے ڈی ایس کی حکومت سازی کی کوششیں سراب

چیف منسٹر کرناٹک کا ادعا ۔ سدارامیا 12 مئی کو دو اسمبلی حلقوں سے چناؤ لڑیں گے

بنگلورو21 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کرناٹک میں 12مئی کو انتخابات میں شکست کا اندازہ کرتے ہوئے بی جے پی اور جنتا دل ایس نے اتحادی حکومت تشکیل دینے کی حکمت عملی بناناشروع کردیا ہے۔ تاہم یہ سراب کے سوا کچھ نہیں ہے کیونکہ کانگریس واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ برقرار رکھے گی۔ وزیراعلی سدارمیا نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے موبائیل ایپ ’سی ایم اسپیکس‘کو جاری
کرنے کے موقع پر کہا کہ ان دونوں جماعتوں نے یہ محسوس کرلیا ہے کہ وہ اکثریت حاصل کرنے کے موقف میں نہیں ہوں گے کیونکہ کانگریس اقتدار پر واپس ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے پاس مرکز یا پھر ان کی پارٹی کی اقتدار والی ریاستوں میں ان کے کارناموں پر کہنے کے لئے کچھ بھی نہیں ہے ۔ ’’اس پارٹی نے مرکز میں جہاں وہ برسراقتدار ہے گزشتہ چار برسوں کے دوران کوئی مثبت کام نہیں کیا ہے ، اسی لئے وہ میری حکومت کے خلاف جھوٹ بول رہے ہیں۔‘‘ اس دوران کانگریس نے فیصلہ کیا گیا کہ سدارامیا 12 مئی کے اسمبلی چناؤ میں شمالی کرناٹک کے بادامی حلقہ سے بھی مقابلہ کریں گے۔ اس طرح وہ دو حلقوں سے چناؤ لڑیں گے۔
اب یہ لوگ جے ڈی ایس کے ساتھ مل کر حکومت بنانے کی حکمت عملی بنارہے ہیں۔یہ سوائے دھوکہ کے کچھ بھی نہیں ہے ، اس بات کا ان کو جلد ہی احسا س ہوجائے گا۔

TOPPOPULARRECENT