Sunday , June 24 2018
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی اور مودی کی لہر ،کانگریس کے صفائے کی علامت

بی جے پی اور مودی کی لہر ،کانگریس کے صفائے کی علامت

تلنگانہ بل روکنے کانگریس کا الزام مسترد ،وینکیا نائیڈو کا بیان

تلنگانہ بل روکنے کانگریس کا الزام مسترد ،وینکیا نائیڈو کا بیان

حیدرآباد 20 اپریل ( پی ٹی آئی ) بی جے پی کے سینئر لیڈر ایم وینکیا نائیڈو نے دعوی کیا کہ بی جے پی اور وزارت عظمی کے لئے اس کے امیدوار نریندر مودی کے حق میں جاری لہر مضبوط ہورہی ہے اور کانگریس کا دور خاتمہ کے قریب پہنچ گیا ہے۔ وینکیا نائیڈو نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’ملک کی بہتر مستقبل کا واحد راستہ اقتدار پر بی جے پی کی واپسی اور نریندر کا وزارت عظمی کا فائز ہونا ہے کیونکہ ہم میں اہلیت و صداقت ہے اور ہم استحکام فراہم کرسکتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام کو ہم پر بھروسہ ہے ۔ کانگریس کا دور قریب الختم ہے ،خاندانی حکمرانی مائل بہ زوال ہے ۔ ملک کے لئے یہ اچھی خبر ہے ۔ بی جے پی کا دور شروع ہوگا اور نریندر مودی کا دور بھی شروع ہورہا ہے ‘‘۔ تمام شہریوں کو چھت فراہم کرنے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کے وعدوں پر تنقید کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے سوال کیا کہ گذشتہ 50 سال کے دوران انہیں ایسا کرنے سے کس نے روکا تھا۔ کس نے آپ کو سکیوریٹی کی فراہمی سے روکا تھا ،خواتین کو تحفظات سے روکا تھا، قیمتوں میں کمی اور کالا دھن واپس لانے سے کس نے روکا تھا اور کسانوں کی خودکشیوں کو روکنے میں اور روزگار کی فراہمی سے آپ کو کس نے روکا تھا؟ آپ کے پاس ان سوالات کے کیا جوابات ہوسکتے ہیں؟ پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کو روکنے بی جے پی پر کانگریس کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے وینکیا نائیڈو نے کہا کہ یہ جھوٹ کے سواء کچھ نہیں ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ ’’سونیا گاندھی سے جئے رام رمیش تک سب جھوٹ کہہ رہے ہیں بی جے پی نے پارلیمنٹ میں تلنگانہ بل کی منظوری کی تائید کی ہے اور اس میں تاخیر پر کانگریس اور اس کی دوست جماعت ٹی آر ایس کو جواب دینا ہوگا‘‘۔ وینکیا نائیڈو نے دعوی کیا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کا موقف مستحکم ہے۔

TOPPOPULARRECENT