Friday , June 22 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی اور ٹی ایم سی ورکرس میں جھڑپ

بی جے پی اور ٹی ایم سی ورکرس میں جھڑپ

کولکتہ۔/11ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) چورنگی اسمبلی حلقہ جہاں ضمنی انتخابات منعقد شدنی ہیں، انتخابی مہم کے آخری روز بی جے پی اور ترنمول کانگریس کے حامیوں کے درمیان ہوئی جھڑپ میں 12افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں پارٹیوں کے حامی ایک دوسرے سے متصادم ہوگئے جہاں انہوں نے لاٹھیوں اور پتھروں کا بے دریغ استعمال کیا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر وہاں پہنچ گئی۔ ضمنی انتخابات کے لئے ترنمول کانگریس امیدوار نینا بندھوپادھیائے نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نے غیر مقامی لوگوں کو جمع کرتے ہوئے پارٹی سربراہ ممتا بنرجی کے خلاف نعرے بازی کی جبکہ بی جے پی امیدوار رتیش تیواری نے الزام عائد کیا کہ جس وقت پارٹی ورکرس انتخابی مہم میں مصروف تھے کہ ٹی ایم سی ورکرس نے ان پر اچانک حملہ کردیا۔ 13ستمبر کو ضمنی انتخابات منعقد ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT