Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / بی جے پی اور کانگریس دونوں 2019 ء میں ناکام ہوں گے: ست پتی

بی جے پی اور کانگریس دونوں 2019 ء میں ناکام ہوں گے: ست پتی

علاقائی جماعتوں کا عروج ہوگا، 5 ریاستوں کے انتخابا اہم مرحلہ
نئی دہلی ۔ 21 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ نریندر مودی حکومت نے دو سال مکمل کرلئے ہیں، اپوزیشن پارٹی کے ایک رکن پارلیمنٹ نے یہ قیاس آرائی کی ہیکہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس دونوں بھی ناکام ہوجائیں گے اور یہ دعویٰ کیا ہے کہ علاقائی جماعتوںکا مستقبل روشن ہوگا ۔ اور مجوزہ اسمبلی انتخابات علاقائی جماعتوں کیلئے ایک تیزابی آزمائش ثابت ہوں گے۔ بیجو جنتا دل کے لیڈر تاٹھا گتا ستپتی نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی کا کرشمہ ، کارگر نہیں رہا اور رائے دہندوں کی اکثریت کانگریس کو قبول کرنے کیلئے آمادہ نہیں ہے اور 2019 ء میں دہلی کے تحت پر کس پارٹی کی حکومت ہوگی، غیر یقینی حالات پیدا ہوگئے ہیں چونکہ دونوں قومی جماعتیں مستند اقتدار کیلئے نااہل ثابت ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 2019 ء کے عام انتخابات تاریخ ساز ہوں گے جو کہ ملک کی سیاست کو نئی جہت عطا کریں گے اور قدیم علاقائی جماعتوں کے لیڈروں کی وزارت عظمیٰ کے عہدہ کیلئے رسہ کشی کو عوام اب برداشت نہیں کریں گے اور سال 2019 ء کے انتخابات میں ملائم سنگھ یادو جیسے فرسودہ ذہنیت کے حامل لیڈری کو مسترد کردیا جائے گا اور نوین پٹنائک کی زیر قیادت بیجو جنتا دل پارٹی ہر اول دستہ بن جائے گی ۔ پارلیمنٹ کیلئے 4 مرتبہ منتخب مسٹر ٹی ستپتی نے کہا کہ علاقائیجماعتوں کے امکانات روشن ہوجائیں گے جبکہ 2014 ء کے انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی دراصل کانگریس کی شکست کا نتیجہ ہے۔ عوام چونکہ کانگریس کی گمراہی سے بدظن ہوگئیتھے جنہوں نے بی جے پی کو متبادل تصور کرلیا ۔ اڈیشہ کے سابق چیف منسٹر نندنی سپتی کے فرزند نے کہا کہ ہندوستان اس وقت ہی متحد رہ سکتا ہے تاوقتیکہ علاقائی جماعتیں سرگرم عمل رہیںاور علاقہ واریت کا جذبہ ہمیشہ زندہ جاوید رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ 5 ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں منعقدہ ہونے والے اسمبلی انتخابات ہندوستانی سیاست میں ایک تیزابی آزمائش ثابت ہوں گے کیونکہ آسام اور کیرالا کے ماسوا دیگر3 ریاستوں مغربی بنگال ،ٹاملناڈو اور پانڈیچیری میں فی الحال علاقائی جماعتوں کی حکومت ہے اور یہ انتخابات قومی سیاست کی سمت اور منزل طئے کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT