Monday , June 18 2018
Home / Top Stories / بی جے پی اور کانگریس سے رشوت لیجئے‘عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیجئے

بی جے پی اور کانگریس سے رشوت لیجئے‘عام آدمی پارٹی کو ووٹ دیجئے

نئی دہلی ۔18جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کجریوال نے آج یہ کہتے ہوئے تنازعہ پیدا کیا کہ عوام کو چاہیئے کہ وہ بی جے پی اور کانگریس کی جانب سے دیئے جانے والے پیسے قبول کریں۔انہوں نے دہلی کے رائے دہندوں سے کہا کہ ’’کانگریس و بی جے پی سے رشوت لیجئے اور ووٹ عام آدمی پارٹی کو دیجئے ‘‘۔دونوں پارٹیوں کو شدید تنقید کرتے ہ

نئی دہلی ۔18جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے صدر اروند کجریوال نے آج یہ کہتے ہوئے تنازعہ پیدا کیا کہ عوام کو چاہیئے کہ وہ بی جے پی اور کانگریس کی جانب سے دیئے جانے والے پیسے قبول کریں۔انہوں نے دہلی کے رائے دہندوں سے کہا کہ ’’کانگریس و بی جے پی سے رشوت لیجئے اور ووٹ عام آدمی پارٹی کو دیجئے ‘‘۔دونوں پارٹیوں کو شدید تنقید کرتے ہوئے اروندکجریوال نے دہلی کے آنے والے اسمبلی انتخابات کی مہم چلاتے ہوئے انہوں نے رائے دہندوں سے کہا کہ بی جے پی اور کانگریس سے پیسے لیکر عام آدمی کو ووٹ دیتے ہوئے ان پارٹیوں کو بیوقوف بنایا جائے ۔ یہ انتخابات کا وقت ہے ‘ ان پارٹیوں نے 2Gاور کوئلہ اسکام کیلئے رقم لوٹی ہے ‘ اس لئے آپ بھی ان پارٹیوں کی جانب سے دی جانے والی رقومات کو لینے سے انکار نہ کریں ‘ اس رقم کو حاصل کرلیں اور اپنا ووٹ عام آدمی پارٹی کو دیں ۔ اگرکوئی پارٹی پیسہ کی پیشکش نہ کرتی ہے تو ان کے دفتر کو جائیں اور پیسہ لے لیں اور کہیں کہ ہم آپ کا انتظار کررہے تھے لیکن آپ لوگ نہیں آئے ۔ کجریوال نے مزاحیہ انداز میں اس بات کو کہتے ہوئے ریالی میں لوگوں کو ہنسایا۔ سابق چیف منسٹر دہلی نے مغربی دہلی کے نواڈا علاقہ میں پارٹی امیدوار نریش بالیان کے جلسہ سے خطاب کیا ۔ ان دونوں پارٹیوں نے اب تک عوام کو بیوقوف بناتے آئے ہیں ‘

اب عوام کی باری ہے کہ وہ دونوں کو بیوقوف بنائیں۔ اروند کجریوال کی تقریر کا سخت نوٹ لیتے ہوئے بی جے پی نے اپنے شدید ردعمل میں عام آدمی پارٹی سربراہ پر تنقید کی اور کہا کہ اروندکجریوال کے ریمارکس الیکشن کمیشن کی اتھاریٹی پر سوالیہ نشان لگاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ رائے دہندوں کی عزت نفس پر بھی حملہ ہے۔ انہوں نے رائے دہندوں سے کہا ہے کہ وہ رقم اور شراب وصول کریں ‘ ان کے بیان کا مطلب یہ بھی ہے کہ الیکشن کمیشن مناسب کام نہیں کررہا ہے کیونکہ پیسہ اور شراب کھلے طور پر تقسیم ہورہی ہے ۔ بی جے پی کی ایم پی مناکشی لیکھی نے کہا کہ اروند کجریوال کے خلاف الیکشن کمیشن کو نوٹ لینا چاہیئے ۔ کانگریس نے کہا کہ وہ اروند کجریوال کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع ہوکر قانونی رائے حاصل کرے گی ‘ کیونکہ انہوں نے دہلی کی عوام کی توہین کی ہے ۔ کانگریس کے دہلی میں پارٹی انتخابی مہم کمیٹی کے سربراہ اجئے میکن نے کہا کہ اس طرح کے بیانات دینا غیر قانونی ہے ۔ یہ بیان عوام کو پیسہ دینے کے مترادف ہے ۔ قبل ازیں دن میں اروند کجریوال نے وزیراعظم مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ رام لیلا میدان کی تقریر ہے جہاں سے وہ بڑی توقعات رکھتے ہیں ۔ وزیراعظم کی رام لیلا میدان جلسہ میں کی گئی تقریر سے وہ کافی امیدیں وابستہ کئے ہوئے تھے لیکن وزیراعظم اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہوئے ہیں ۔ مودی نے اپنا آدھا وقت مجھے نکسلائٹ قرار دینے میں گذارا اور مجھ پر دھرنے دینے کیلئے نشانہ بناتے ہوئے تنقید کی۔ اس طرح کی سیاست ٹھیک نہیں ہے ‘ سیاستداں کو مسائل پر مبنی اظہار خیال کرنا چاہیئے ۔

TOPPOPULARRECENT