Wednesday , December 12 2018

بی جے پی ایم ایل اے کی گرفتاری کیلئے اپوزیشن کا دباؤ

لکھنو۔12اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں اپوزیشن نے یوگی آدتیہ ناتھ حکومت کو اس کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے خلاف عصمت ریزی کے الزام کے مسئلہ پر اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس میں کانگریس کے کارکنوں نے ملزم رکن اسمبلی کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے یہاں سڑکوں پر آئے اور احتجاج کیا جبکہ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے اس خدشہ کا اظہارکیا کہ اس کیس کو سی بی آئی کے حوالہ کرنے کے بعد پس پشت ڈال دیا گیا ہوگا ۔ لکھنؤ میں پارٹی کی ویمنس اور یوتھ ونگس کے کانگریس ورکرس نے پولیس کے ساتھ لڑائی بھی کی جنہیں کانگریس ورکرس کو چیف منسٹر کی قیامگاہ کی طرف مارچ کرنے سے روکنے متعین کیا گیا تھا ۔ کانگریس کارکنوں نے سینگر کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے جن کے خلاف آج ایف آئی آر درج کیا گیا ۔ مایاوتی نے الزام عائد کیا کہ ایم ایل اے کو گرفتار کرنے کے بجائے اس کیس کو سی بی آئی کے حوالہ کرکے اس مسئلہ کو پس پشت ڈال دیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT