Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / بی جے پی ایم پی کا باورچی 22 لاکھ روپئے کے سرقہ میں گرفتار

بی جے پی ایم پی کا باورچی 22 لاکھ روپئے کے سرقہ میں گرفتار

نئی دہلی۔18اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی ایم پی کنور سرویش کمار سنگھ کی لٹینس دہلی میں واقع سرکاری قیام گاہ پر کام کرنے والا 37 سالہ باورچی پارلیمنٹیرین کے پاس سے 22 لاکھ روپئے چرانے کی پاداش میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم راج کمار عرف راجو کو ایم پی کے بیٹے کنور سشانت سنگھ کی داخل کردہ شکایت پر حراست میں لیا گیا ہے۔ باورچی کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑا گیا۔ تفتیش کے دوران اس نے انکشاف کیا کہ وہ طویل عرصہ سے ایم پی کی قیام گاہ پر کام کررہا تھا اور متعلقہ فیملی اس پر بھروسہ کیا کرتی تھی۔

تنخواہ کی ادائیگی سے بچنے ڈرائیور کو ’چوٹی کٹوا‘ کے طور پر پٹوادیا
سرینگر۔18 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں پولیس نے ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے جس نے اپنے ڈرائیور کو اس کی تنخواہ ادا کرنے کے بجائے اسے خواتین کی چوٹی کاٹنے کے پراسرار واقعات میں ملوث بتاتے ہوئے مقامی لوگوں کے ہاتھوں پٹوادیا۔ جمیل احمد ٹریکٹر ڈرائیور کی حیثیت سے محمد سلطان کے پاس کام کرتا تھا جس نے تنخواہ کی بجائے اسے چوٹی کٹوا کا الزام دیدیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT