Thursday , September 20 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی بھوک ہڑتال محض ڈھونگ: کانگریس

بی جے پی بھوک ہڑتال محض ڈھونگ: کانگریس

نئی دہلی ۔ 12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کی عدم کارکردگی کے خلاف بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کو ایک ’’ڈھونگ‘‘ قرار دیا ۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے اپنے ٹوئیٹر پر تحریر کیا کہ بی جے پی ارکان پارلیمنٹ کی ملک گیر سطح پر مختلف مقامات سے بھوک ہڑتال کی خبریں آرہی ہیں ۔’’ یہ ایک ڈھونگی بھوک ہڑتال ہے جو فسطائی بی جے پی کی جانب سے کیا جارہا ہے ‘‘ ۔ سرجے والا نے سوال کیا کہ وزیراعظم کب ’’جنگ کی بات ‘‘ کریں گے اور ’’ جملوں اور لفاظی ‘‘ کو ترک کریں گے ۔ سرجے والا نے کہا کہ لفاظی کے بعد جملے اور حقیقی مسائل کی جانب سے توجہ ہٹانا ‘ انتظامیہ کا سرخیوں میں آنا ‘ ٹی وی اسٹوڈیو کی جنگ ‘کیا وزیراعظم اور بی جے پی اس کا جواب دیں گے کہ جنگ کی بات کب شروع کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT