Tuesday , January 16 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی تادیبی کمیٹی کا قائدین کے مسائل پر نامناسب تبصروں پر غور

بی جے پی تادیبی کمیٹی کا قائدین کے مسائل پر نامناسب تبصروں پر غور

نئی دہلی 25مئی (سیاست ڈاٹ کام )صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج کہا کہ پارٹی نے اپنے قائدین کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے جو نامناسب تبصرے کرتے ہیں ۔یہ مسئلہ تادیبی کمیٹی کے زیر غور ہے ۔ پارٹی نے اپنے ارکان کو انتباہ دیا کہ وہ ایسے تبصرے نہ کریں انہیں نوٹس بھی جاری کی گئی لیکن باز نہ آنے پر قابل اعتراض تبصروں کے خلاف سخت موقف اختیار کیا گیا

نئی دہلی 25مئی (سیاست ڈاٹ کام )صدر بی جے پی امیت شاہ نے آج کہا کہ پارٹی نے اپنے قائدین کے خلاف سخت موقف اختیار کیا ہے جو نامناسب تبصرے کرتے ہیں ۔یہ مسئلہ تادیبی کمیٹی کے زیر غور ہے ۔ پارٹی نے اپنے ارکان کو انتباہ دیا کہ وہ ایسے تبصرے نہ کریں انہیں نوٹس بھی جاری کی گئی لیکن باز نہ آنے پر قابل اعتراض تبصروں کے خلاف سخت موقف اختیار کیا گیا ہے ۔ انہیں طلب کیا گیا اور ان کے جوابات بھی حاصل کئے گئے ۔ پارٹی کی کابینی کمیٹی اس مسئلہ کا جائزہ لے رہی ہے ۔ قومی صدر نے آج تک کے پروگرام پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بات کہی ۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج ‘گری راج کشور اور مرکزی وزراء سادھوی نرنجن جیوتی نے متنازعہ تبصرے کرتے ہوئے ایک طوفان کھڑا کردیا تھا ۔ جیوتی نے معذر ت خواہی کرلی جبکہ ساکشی مہاراج نے ایسے تبصرے کرنا جاری رکھے ۔راہول گاندھی کے پارلیمنٹ میں امیتھی کے فوڈ پارک مسئلہ پر سرگرم ہوجانے کے بارے میں سوال پر امیت شاہ نے کہا کہ وہ اس سوال کا جواب نہیںدینا چاہتے ۔حکومت کی پہلی سالگرہ سے پہلے صدر بی جے پی نے اعتماد ظاہر کیا کہ ان کی حکومت نے بہترین کام انجام دیا ہے حالانکہ ورثے میں اسے کئی مسائل حاصل ہوئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT