Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی تلنگانہ کی ترقی کے لیے کام کریں گی ۔ صدر ریاستی بی جے پی

بی جے پی تلنگانہ کی ترقی کے لیے کام کریں گی ۔ صدر ریاستی بی جے پی

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : صدر ریاستی بی جے پی ڈاکٹر لکشمن نے آج کہا کہ ان کی جماعت ریاست تلنگانہ کی ترقی کے لیے کام کرے گی اور سال 2019 میں ایک غالب موقف میں ہوگی ۔ یوم تاسیس تلنگانہ کی دوسری سالگرہ کے موقع پر یہاں ریاستی بی جے پی دفتر پر قومی پرچم لہرانے کے بعد ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ یہ دراصل بی جے پی ہی تھی جس نے حقیقی تلنگانہ کے تئیں کام کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی ایک واحد جماعت تھی جس نے اپنے پارٹی منشور میں تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے حق میں بات کی اور پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے تلنگانہ بل کی تائید کی ۔ اس کے بغیر تلنگانہ آج ایک حقیقت نہیں بن سکتا تھا ۔ صدر ریاستی بی جے پی نے 17 ستمبر کو جب کہ ریاست حیدرآباد کو آزاد کیا گیا تھا ۔ تقاریب کے انعقاد کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت اس موقع پر تقاریب کا اہتمام نہیں کرتی ہے تب بی جے پی خود اپنے طور پر ریاست بھر میں تقاریب کا انعقاد عمل میں لائے گی ۔ اس موقع پر سابق صدر ریاستی بی جے پی جی کشن ریڈی نے کہا کہ بی جے پی نے ریاست تلنگانہ کے کروڑہا عوام جن کا خواب علحدہ ریاست تلنگانہ تھا اس خواب کے شرمندہ تعبیر ہونے میں حقیقی کردار ادا کیا ہے ۔ اس موقع پر سابق صدر بی جے پی اندرسین ریڈی اور دیگر بی جے پی قائدین موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT