Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی توقعات پر پوری نہیں اُتری: چندرابابو نائیڈو

بی جے پی توقعات پر پوری نہیں اُتری: چندرابابو نائیڈو

نئی دہلی 18 فروری (پی ٹی آئی) صدر تلگودیشم پارٹی چندرابابو نائیڈو نے آج بی جے پی کے ساتھ عملاً قطع تعلق کرلیا اور کہاکہ اُنھیں اِس محاذ پر اصل اپوزیشن جماعت سے مثبت توقعات وابستہ تھیں۔ اُنھوں نے پارٹی کے لائحہ عمل اور بی جے پی کے ساتھ امکانی اتحاد کے بارے میں تبصرے سے انکار کیا۔ تاہم کہاکہ اُنھیں بی جے پی سے توقع تھی کہ وہ دونوں علاق

نئی دہلی 18 فروری (پی ٹی آئی) صدر تلگودیشم پارٹی چندرابابو نائیڈو نے آج بی جے پی کے ساتھ عملاً قطع تعلق کرلیا اور کہاکہ اُنھیں اِس محاذ پر اصل اپوزیشن جماعت سے مثبت توقعات وابستہ تھیں۔ اُنھوں نے پارٹی کے لائحہ عمل اور بی جے پی کے ساتھ امکانی اتحاد کے بارے میں تبصرے سے انکار کیا۔ تاہم کہاکہ اُنھیں بی جے پی سے توقع تھی کہ وہ دونوں علاقوں کے ساتھ انصاف کو یقینی بنائے گی۔ اُن کا یہ احساس ہے کہ اصل اپوزیشن کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ مساوی انصاف کیلئے جدوجہد کرے۔ اُنھوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ لوک سبھا میں منظورہ بِل میں اصل اپوزیشن پارٹی کے مطالبات کو شامل ہی نہیں کیا گیا ہے۔ قبل ازیں چندرابابو نائیڈو نے بی جے پی وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی سے آندھراپردیش کو متحد رکھنے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرنے کی اپیل کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT