Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی حامیوں نیلینن کے دو مجسمے توڑ دیئے

بی جے پی حامیوں نیلینن کے دو مجسمے توڑ دیئے

تریپورہ میں کامیابی کے بعد بی جے پی کارکنوں کی غنڈہ گردی
بیلونیا (تریپورہ)۔ 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)تریپورہ میں 25 سالہ لیفٹ کے اقتدار کے خاتمہ کے بعد بی جے پی کارکنوں نے ریاست میں ہنگامہ آرائی شروع کردی ہے۔ جنوبی تری پورہ کے بیلونیا شہر میں بی جے پی حامیوں اور کارکنوں نے روسی انقلاب کے ہیرو ولادمیر لینن کے دو مجسمے کو مہندم کردیا۔ لینن کے مجسمے کو توڑنے کیلئے بلڈوزر کی مدد لی گئی۔ اس دوران بی جے پی کارکنان بھارت ماتا کی جے کے نعرے بھی لگا رہے تھے۔پیر کو تقریبا 3:30 بجے بی جے پی حامیوں نے بلڈوزر کی مدد سے چوراہے پر نصب لینن کے مجسمے کو منہدم کردیا۔ فی الحال پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے اور بلڈوزر کو ضبط کرلیا ہے۔ بیلونیا سے سی پی آئی کے سکریٹری تپس دتہ نے کہ کہ وہاں موجود بی جے پی کے کارکنوں نے مجسمہ توڑنے کے بعد اس کے سر کے ساتھ فٹ بال کھیلا۔ وہ نہ صرف لیفٹ کے دفاتر میں توڑ پھوڑ کررہے ہیں بلکہ کارکنان کے گھروں پر بھی حملہ کرکے انہیں نشانہ بنارہے ہیں۔اس واقعہ پر سی پی آئی ایم نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے اور اپنی ناراضگی ظاہر کی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ پارٹی نے ایک فہرست جاری کی ہے ، جہاں اس طرح کے پرتشدد واقعات پیش آئے ہیں۔ پارٹی نے پی ایم مودی اور بی جے پی پر ان کے کارکنان کو ڈرانے کا بھی الزام لگایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT