Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / بی جے پی حامیوں کی کانگریسی لیڈر کو اجتماعی عصمت دری کی دھمکی ، پولیس میں شکایت درج 

بی جے پی حامیوں کی کانگریسی لیڈر کو اجتماعی عصمت دری کی دھمکی ، پولیس میں شکایت درج 

پاناجی : گوا سے کانگریس لیڈر دیا شیتکر نے بی جے پی لیڈر سبھاش شروڈکر ان کے حامیوں پر سنگین الزام عائد کیا ہے ۔ دیا شیتکر کا الزام ہیکہ بی جے پی لیڈر کے حامی نے انہیں دھمکی دی ہے کہ اگر اس نے سبھاش شروڈکر کے خلاف مہم چلائیں گے تواسکے ساتھ اجتماعی عصمت ریزی کی جائے گی ۔ دیا شیتکر نے کہاکہ مجھے ایک نامعلوم نمبر سے فون کال آیا ۔ فون پر مجھے شروڈکر کے انتخابی حلقہ میں نہ جانے اور ان کے خلاف تشہیر نہ کرنے کی دھمکی دی ۔

شروڈکر کے حامی اس قدر بے ہودہ ہوگئے ہیں کہ ایک خاتون کو ڈرانے کیلئے اسے اجتماعی عصمت دری کی دھمکی دینے لگے ہیں ۔ ریاستی مہیلا سکریٹری دیا شیتکر مزید کہتی ہیں کہ میں اس معاملہ پانا جی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ہے ۔ میں پولیس سے گذارش کرتی ہوں کہ وہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیں او راس کی اچھی طرح جانچ کریں ۔ اس جمہوری نظام میں خاتون کی عزت کی حفاظت ہونی چاہئے ۔ دیاشیتکر کے بیان کی بنیاد پرپولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج کرلیا ہے ۔ لیکن شروڈکر کی جانب سے اس معاملہ کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے ۔

واضح رہے کہ سبھاش شروڈکر سروڈا حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں ۔ اورگوا حکومت نے حال ہی میں انہیں اکنامک ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کا سربراہ بنایا ہے۔

TOPPOPULARRECENT