Tuesday , December 11 2018

بی جے پی حکومت نے کانگریس کی لوٹ ختم کی

اقتدار سے بیدخل کرنے اے سی کمروں میں سازشیں : مودی
کوٹا 26 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دعوی کیا کہ بی جے پی کے اقتدار پر آنے کے بعد کانگریس کے دور میں جاری لوٹ کو ختم کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی وجہ سے دہلی کے اے سی کمروں میں بیٹھنے والے لوگ پارٹی کو اقتدار سے بیدخل کرنے کی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہاں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی ایک ووٹ سے کوئی سیاسی جماعت یا فرد کو اقتدار نہیں مل جاتا لیکن اس سے ملک کو تبدیل کرنے کی طاقت ملتی ہے اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ کیا جاسکتا ہے ۔ مودی نے کہا کہ دہلی کے ائر کنڈیشن کمروں میں بیٹھنے والے افراد ایسی حکمت عملی تیار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کے ذریعہ بی جے پی کو اقتدار سے بیدخل کیا جاسکے ۔ تاہم انہیں زمینی حقائق کا پتہ نہیں ہے ۔ مودی نے دعوی کیا کہ چوروں کی ایک فوج نے پنشن ‘ اسکالر شپ اور پکوان گیس سبسڈی کے نام پر 90,000 کروڑ روپئے ہڑپ کرلئے تھے اور حکومت کے ریکارڈز میں غلط تفصیلات پیش کی گئی تھیں۔ تاہم مرکز میں بی جے پی کو اقتدار ملنے کے بعد اس طرح کی لوٹ مار کو بند کردیا گیا ہے اور اب یہ عناصر کامیاب نہیں ہو رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT