Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / بی جے پی حکومت پر ریلوے فنڈس کو بلٹ ٹرین کیلئے منتقل کرنے کا الزام

بی جے پی حکومت پر ریلوے فنڈس کو بلٹ ٹرین کیلئے منتقل کرنے کا الزام

ممبئی۔ 28 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے سابق چیف منسٹر پرتھوی راج چوہان نے آج الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت ریلوے فنڈس کو بلٹ ٹرین کے لئے منتقل کرنے میں مصروف ہے۔ ممبئی۔ احمدآباد بلیٹ ٹرین پراجیکٹ پر توجہ دی جارہی ہے جبکہ یہ فنڈ مجوزہ کراؤ ۔ چپلین ریلوے لائن پراجیکٹ کے لئے مختص کیا گیا تھا۔ چوہان نے کہا کہ شاپوچی پالونجی کمپنی پرائیویٹ لمیٹیڈ نے کونکن ریلوے کارپوریشن کے ساتھ اگست 2016ء یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے تھے۔ اب اس نے مجوزہ کراؤ چپلن ریلوے لائن پراجیکٹ سے دستبرداری اختیار کرلی ہے۔ 3195 کروڑ روپئے لاگتی یہ نئی لائن فنڈس کی کمی کے باعث مسدود ہوجائے گی۔

TOPPOPULARRECENT