Wednesday , November 22 2017
Home / Top Stories / بی جے پی حکومت کسانوں کو دبانے کی کوشش کررہی ہے: مایاوتی

بی جے پی حکومت کسانوں کو دبانے کی کوشش کررہی ہے: مایاوتی

لکھنؤ ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے ضلع منڈسور میں معصوم اور نہتے کسانوں کی اموات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی حکمرانی والی ریاستوں میں کسانوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہیں ڈرا دھمکا کر خاموش کرایا جارہا ہے۔ بی جے پی حکمرانی ریاستوں میں غریب، لیبر طبقہ، کسان اور سماج کے دیگر لوگ محرومیوں کا شکار ہیں۔ انہوں نے مدھیہ پردیش کے واقعہ پر حکومت کی مذمت کی۔ یہاں جاری کردہ بیان میں مایاوتی نے کہا کہ پولیس کے ساتھ تصادم میں پانچ کسانوں کی موت افسوسناک ہے۔ مدھیہ پردیش بی ایس پی یونٹ کسانوں کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور ان کسانوں کے ساتھ ہماری مکمل ہمدردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT