بی جے پی حکومت کو لوک سبھا میں اپنے ہی ارکان کے سخت سوالات کا سامنا

نئی دہلی ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے حکومت کو لوک سبھا میں آج ایک بل کی منظوری کے موقع پر اپنے ہی ارکان کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بل چیک باؤنس ہونے کے معاملات میں چیک دینے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے مقصد پر مبنی ہے، جس پر بی جے پی کے چند ارکان نے حیرت کے ساتھ سوال کیا کہ آیا کارپوریٹس بھی عام آدمی کو ہراساں کرنے کیلئ

نئی دہلی ۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) این ڈی اے حکومت کو لوک سبھا میں آج ایک بل کی منظوری کے موقع پر اپنے ہی ارکان کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بل چیک باؤنس ہونے کے معاملات میں چیک دینے والوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کے مقصد پر مبنی ہے، جس پر بی جے پی کے چند ارکان نے حیرت کے ساتھ سوال کیا کہ آیا کارپوریٹس بھی عام آدمی کو ہراساں کرنے کیلئے اس قانون کا استعمال کرتے ہیں۔ قانون بیع و شریٰ (ترمیمی) بل 2015ء بعدازاں ندائی ووٹ کے ذریعہ منظور کرلیاگیا۔ مملکتی وزیرفینانس جینئت سنہا نے اصرار کیا کہ اس سے مالیاتی نظام کی یکجہتی کو تقویت پہنچے گی اور یہ قانون عام آدمی کی ہراسانی کا باعث نہیں ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT