Monday , January 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / بی جے پی حکومت کی من مانی کو روکنے کے اقدامات

بی جے پی حکومت کی من مانی کو روکنے کے اقدامات

نظام آباد /4 مئی ( پریس نوٹ ) قاضی سید ارشد پاشاہ سرکاری ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ نائب صدر کل ہند کانگریس مسٹر راہول گاندھی کی قیادتم یں ملکی سطح پر کسان یاترا کے مجوزہ پر آرام کے اعلان پر مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کی مودی سرکار کے علاوہ مخالف مسلم زعفرانی تنظیموں ہندو مہا سبھا ، آر ایس ایس ، ہندو واہنی وغیرہ می

نظام آباد /4 مئی ( پریس نوٹ ) قاضی سید ارشد پاشاہ سرکاری ترجمان تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے کہا کہ نائب صدر کل ہند کانگریس مسٹر راہول گاندھی کی قیادتم یں ملکی سطح پر کسان یاترا کے مجوزہ پر آرام کے اعلان پر مرکز میں برسر اقتدار بی جے پی کی مودی سرکار کے علاوہ مخالف مسلم زعفرانی تنظیموں ہندو مہا سبھا ، آر ایس ایس ، ہندو واہنی وغیرہ میں ہل چل مچ گئی ہے اور وہ یہ باور کرتے ہیںکہ راہول گاندھی کی جواں قیادت میں سارے ملک میں کانگریس پارٹی کو نہ صرف تنظیمی استحکام حاصل ہوگا بلکہ وہ بی جے پی کی من مانی کارووائیوں کو بریک لگانے میں بروقت اقدامات کرسکے گی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر راہول گاندھی کی نکتہ چینی پر بی جے پی آر ایس ایس حلقوں میں غم و غصہ پھیل گیا ہے ۔ کیونکہ گذشتہ ایک سال سے بی جے پی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کے خلاف تنقیدوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ مرکزی حکومت کا ا شارہ پر مسلمانوں کو خوفزدہ کرنے گھر والوں پر آرام کو شروع کیا گیا ہے ۔ مل ککے کونہ کونہ میں فرقہ وارانہ فسادات برپا کرکے ملک کی ہر ریاست کو فرقہ وارانہ فساد کیلئے بدنام زمانہ گجرات میں بدلنے کیلئے مسلسل کوشش کر رہے ہیں ۔ بی جے پی کے ایم پی ساکشی مہاراج بھی ایسے قائدین میں شامل ہیں جو ملک کے مسلمانوں کی تباہی و بربادی کے خواہشمند ہیں ۔ راہول گاندھی کی کھری کھری باتوں سے بوکھلاکر ساکشی مہاراج کہہ رہے ہیں کہ راہول گاندھی کا دماغی توازن بگڑ گیا ہے اور راہول سیاست کی اے بی سی ڈی بھی نہیں جانتے ۔ راہول گاندھی کی جانب سے پریشان حال کسانوں کے مسائل پر توجہ دینے سے بی جے پی کی صفوں میں تشویش پھیل گئی ہے ۔ ساکشی مہاراج اور دیگر مسلم دشمن عناصر جو خود کو اکثریتی طبقہ کے قائدین قرار دیتے ہیں انہیں سیاست ، جمہوریت اور انسانی اقدار کا کوئی پاس و لحاظ نہیں ہے اور ان کو صرف مسلم دشمنی سے مطلب ہے ۔ ان کی کارستانیوں کو نہیں روکا گیا تو ملک کا شیرازہ بکھر جائے گا ۔ قاضی سید ارشد پاشاہ نے کہا کہ سیکولر ہند مسلم سکھ عیسائی عوام کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ بی جے پی آر ایس ایس اور دیگر انسانیت دشمنوں کی جابن سے ملک کے سیکولرازم اور جمہوریت اور اقلیتوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کا مقصد ہے ، شیطانی صفت ، فرقہ پرست لیڈرس ، رجعت پسندوں کی شعلہ بیانیوں سے ملک کا امن درہم برہم ہوسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT