Saturday , June 23 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی حکومت کے ناک کے نیچے 54 ہزار کروڑ روپئے کے اسکام، کانگریس کا الزام

بی جے پی حکومت کے ناک کے نیچے 54 ہزار کروڑ روپئے کے اسکام، کانگریس کا الزام

نئی دہلی ۔ /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی حکومت پر تنقید میں شدت پیدا کرتے ہوئے کانگریس نے آج الزام عائد کیا کہ 54,317 کروڑ روپئے مالیتی اسکامس بی جے پی حکومت کی ناک کے نیچے ہوئے ہیں ۔ کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا کہ 54,317 کروڑ روپئے مالیتی اسکامس ہوئے ہیں ۔ کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی سے خواہش کی کہ وہ اس مسئلہ پر بیان جاری کریں ۔ انہوں نے کہا کہ دھوکے بازوں نے لالچ دینا ، فرار ہونا اور ملک سے باہر چلے جانے کا طریقے کار اختیار کرلیا ہے ۔ جبکہ حکومت دھوکہ بازی ، افواہیں ، بینک لوٹنا ، دھوکہ دہی ، بینکوں کی لوٹ مار اور عوام کی لوٹ مار کو اپنا روز کا معمول بنالیا ہے ۔ کانگریس کے ترجمان رندیپ سرجے والا نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کو نیرو مودی کے مسئلہ پر بیان دینا چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ آخر مون مودی ، بول مودی میں کب تبدیل ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک ان کی خاموشی سے بیزار ہے اور ان سے بولنے کا مطالبہ کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صرف ممبئی میں بی جے پی حکومت نے گزشتہ تین سال میں 1,317 کروڑ روپئے مالیتی اسکام کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT