Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی دور میں عدم رواداری میں اضافہ

بی جے پی دور میں عدم رواداری میں اضافہ

بھوپال ۔ 21 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بھوپال کے آرچ بشپ فادر لیو کونیلو نے کرسمس تہوار سے قبل آج کہا کہ حالیہ عرصہ کے دوران ملک میں رواداری میں اضافہ ہوا ہے ۔ بالخصوص گزشتہ سال مرکز میں بی جے پی برسر اقتدار آنے کے بعد عدم رواداری بڑھی ہے۔ آرچ بشپ نے ملک میں عدم رواداری کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ تشدد پر اتر آنے کے بجائے ایک دوسرے کے نظریات کا احترام کریں۔ فادر لیو کارنیلو نے عامر خاں کے خلاف حالیہ تنازعہ اور مدھیہ پردیش کے جبلپور میں بائبل (انجیل) پڑھنے والے عیسائیوں کے گروپ پر مبینہ حملہ کا تذکرہ کیا ۔ آرچ بشپ نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ’’میں سمجھتا ہوں کہ حالیہ عرصہ کے دوران عدم رواداری میں اضافہ ہوا ہے ۔ بالخصوص مرکز میں نئی حکومت برسر اقتدار آنے کے بعد اس میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ عامر خاں کی ہی مثال لیجئے جنہوں نے صرف اپنی شریک حیات کی تشویش اور فکر کا اظہار کیا تھا لیکن سیاسی میدان سے وابستہ افراد نے جس انداز میں اس مسئلہ پر احتجاج کیا وہ منصفانہ نہیں ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT