Tuesday , September 25 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم کے حامیوںنے راجناتھ سنگھ کا پتلہ جلایا

بی جے پی رکن اسمبلی سنگیت سوم کے حامیوںنے راجناتھ سنگھ کا پتلہ جلایا

مظفر نگر 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے بیسیوں کارکنوں اور فرقہ وارانہ فسادات کے ملزم رکن اسمبلی سنگیت سوم کے حامیوں نے قومی صدر بی جے پی راجناتھ سنگھ کا پتلہ نذر آتش کیا ۔ کیونکہ انہوں نے سنگیت سوم کو لوک سبھا انتخابات کے ٹکٹ سے محروم کردیاتھا۔راجپوت غالب آبادی والے دیہاتوں ڈاہوڈ، فہیم پور، پامنولی، مجاہد پور، اگاتھریڈ اور مڈک

مظفر نگر 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے بیسیوں کارکنوں اور فرقہ وارانہ فسادات کے ملزم رکن اسمبلی سنگیت سوم کے حامیوں نے قومی صدر بی جے پی راجناتھ سنگھ کا پتلہ نذر آتش کیا ۔ کیونکہ انہوں نے سنگیت سوم کو لوک سبھا انتخابات کے ٹکٹ سے محروم کردیاتھا۔راجپوت غالب آبادی والے دیہاتوں ڈاہوڈ، فہیم پور، پامنولی، مجاہد پور، اگاتھریڈ اور مڈکریم پور میں احتجاج کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ سنجیو بالیان کے حامی بی جے پی کارکنوں کو مظفر نگر سے ٹکٹ دیا گیا ہے انہیں انتخابی مہم چلانے کیلئے یہاں داخل ہونے کی بھی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کانگریس ڈوبتا جہاز،سینئر قائدین کا بھی ترک تعلق :جیٹلی
نئی دہلی 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام )کانگریس کو ڈوبتا جہاز قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے سینئر قائد ارون جیٹلی نے آج کہا کہ سینئر قائدین نے بھی پارٹی سے ترک تعلق کا فیصلہ کرلیا ہے اور بعض لوک سبھا انتخابات مقابلے سے انکار کررہے ہیں۔قائد اپوزیشن راجیہ سبھا نے اپنے بلاگ پر تحریر کیا کہ پریشانی کا سامنا ہونے کی وجہ سے سینئر قائدین نے بھی ڈوبتے جہاز کو چھوڑ دینے کا فیصلہ کیا ہے بعض انتخابی مقابلہ سے انکار کررہے ہیں اور بعض اس کی وجہ خرابی صحت بتا رہے ہیں۔راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے اپنی پارٹی کے حوصلے بلند کرنے کا ذمہ لیا ہے اور دعوی کررہے ہیں کہ اوپنین پولس مذاق ہے۔ کانگریس 2009کی بہ نسبت زیادہ نشستیں حاصل کرے گی یہ صرف غرق ہوتی ہوئی کانگریس کے کارکنوں کے حوصلے بلند کرنے کی کوشش کی لیکن اگر وہ حقیقت میں ایسا ہی سمجھتے ہیں تو وہ حقائق سے بالکل ناواقف ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT