Sunday , November 19 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی رکن اسمبلی پر حملہ کی کوشش ناکام

بی جے پی رکن اسمبلی پر حملہ کی کوشش ناکام

جئے پور ۔/28اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) تین نامعلوم افراد نے بی جے پی رکن اسمبلی کی قیامگاہ میں داخل ہوکر ان پر فائرنگ کردی لیکن نشانہ چوک جانے کے بعد بال بال بچ گئے۔ ضلع دوسہ  میں مہوا حلقہ کے ایم ایل اے اوم پرکاش ہوڈلا نے پولیس میں یہ شکایت درج کروائی کہ 3افراد ان کے مکان میں کل صبح سویرے اچانک داخل ہوئے اور کھڑکی میں سے فائرنگ کردی لیکن نشانہ چوک جانے سے انہیں کوئی گزند نہیں پہنچی اور الارم بجاتے ہی حملہ آور فرار ہوگئے۔پولیس نے ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT