Friday , April 27 2018
Home / ہندوستان / بی جے پی رکن اسمبلی پر 53لاکھ کا دھوکہ دینے کا الزام

بی جے پی رکن اسمبلی پر 53لاکھ کا دھوکہ دینے کا الزام

میرٹ۔12اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص نے یہ الزام عائد کیا کہ بی جے پی کے رکن اسمبلی سنگیت سام نے اسے 53لاکھ روپئے کا دھوکہ دیا ہے جبکہ اس الزام کی رکن اسمبلی نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی کے چند مقامی قائدین کی سازش کے تحت کیا جارہا ہے ۔راج پور مومن کے ساکن راہول سنگھ نے ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس ( میرٹ زون ) کے پاس اس سلسلہ میں درج کی گئی شکایت میں کہا کہ انہوں نے ایک اینٹ کی بھٹی میں شراکت کیلئے سام کو یہ رقم دی تھی ۔ راہول سنگھ نے کہا کہ تاہم اس معاملت اور شراکت کیلئے سام کی جانب سے باضابطہ دستاویز کی تکمیل نہیں کی گئی تھی ۔ اس طرح انہوں نے 53لاکھ کا دھوکہ دیا ۔ شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا کہ اس نے اس کی بھینسوں کو فروخت کر کے اور اور زرعی اراضی بینک میں رہن رکھ کر قرض حاصل کر کے اس رقم کا انتظام کیا تھا ۔ راہول سنگھ نے کہا کہ اگر ایک دو دن میں اس سلسلہ میں کارروائی نہیں کی گئی تو اس کی فیملی چیف منسٹر اترپردیش آدتیہ ناتھ یوگی سے رجوع ہوں گی ۔

TOPPOPULARRECENT