Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی رکن اسمبلی کو دہلی ویمنس کمیشن کا سمن

بی جے پی رکن اسمبلی کو دہلی ویمنس کمیشن کا سمن

نئی دہلی ۔ 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی ریاستی کمیشن برائے خواتین نے آج عام آدمی پارٹی ایم ایل اے الوک لانبا کی شکایت پر بی جے پی رکن اسمبلی او پی شرما کو سمن جاری کیا ہے، جس میں ان کے خلاف فحش زبان استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ کمیشن نے ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے شرما کو ہدایت دی کہ 20 اگست کو شخصی طور پر حاضر ہوں۔ قبل ازیں دہلی ویمنس کمیشن نے گذشتہ ہفتہ منشیات مخالف مہم کے دوران الکا لانبا پر مبینہ حملہ کے واقعہ پر کشمیری گیٹ اسٹیشن ہاؤز آفیسر وجئے وجیندر سنگھ کو سمن جاری کیا تھا لیکن وہ کل کمیشن کے روبرو حاضر نہیں ہوئے۔ انہیں بھی سی سی ٹی وی فوٹیج اور مذکورہ کیس میں کارروائی رپورٹ کیساتھ 20 اگست کو حاضر رہنے کیلئے دوبارہ سمن جاری کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT