Thursday , December 13 2018

بی جے پی رکن اسمبلی کے بیٹے کی گاڑی سے موٹرسیکل کو ٹکر ‘ ایک پولیس والے کی موت ایک زخمی

شیلانگ۔ اتوار کے روز پیش ائے ایک واقعہ میں موٹرسیکل سوار پولیس کی جوان کی کار سے ٹکر کے واقعہ میں موت ہوگئی جبکہ موٹرسیکل پر سوار دوسرا شخص شدید طور پر زخمی ہے۔

مبینہ طور پر کار بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے رکن اسمبلی الیکزینڈر لالو ہیک کا بیٹا چلارہاتھا۔

دوپہیوں کی گاڑی چلانے والے پولیس جوان کی شناخت پروبین ڈی سانگمہ ( 38) کے طور پر کی گئی ہے ۔

جبکہ پروبین ڈی سانگمہ کو شیلانگ سیول اسپتال نے مردہ قراردیا اور جبکہ دوسرے موٹر سیکل سوار کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT