Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی ہند۔ پاک کرکٹ سیریز کی مخالفت

بی جے پی رکن پارلیمنٹ کی ہند۔ پاک کرکٹ سیریز کی مخالفت

نئی دہلی۔11مئی ( سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں بی جے پی رکن نے حکومت سے خواہش کی کہ ہند ۔ پاک کرکٹ سیریز منعقد نہ کیا جائے اور دونوں ممالک کے درمیان اسپورٹس کی بنیاد پر تعلقات رکھنے کی ضرورت پر اعتراض کیا ۔ جب کہ دہشت گرد سرحد پار سے ہندوستانی سرزمین پر فائرنگ کرنے کے ذمہ دار ہیں ۔ سابق مرکزی معتمد خارجہ اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ آر کے سنگھ نے ایک ایسے وقت یہ بات کہی جب کہ دہشت گرد سازشی حافظ سعید آزادی کے ساتھ پاکستان میں گھوم رہا ہے اور ایک اور دہشت گرد ذکی الرحمن لکھوی کو ضمانت پر رہا کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے سوال کیا کہ کرکٹ کھیلنے کا کیا مطلب ہے جب کہ یہ لوگ ہندوستان دشمن سرگرمیوں میں مصروف ہوں ۔

TOPPOPULARRECENT