Thursday , November 15 2018
Home / شہر کی خبریں / بی جے پی ‘ ریاست میں مودی کے تین جلسوں کی خواہاں

بی جے پی ‘ ریاست میں مودی کے تین جلسوں کی خواہاں

حیدرآباد 8 نومبر ( پی ٹی آئی ) بی جے پی تلنگانہ یونٹ نے ریاستی انتخابات میں تین جلسوں سے وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب کی تجویز روانہ کی ہے ۔ پارٹی ریاستی صدر کے لکشمن نے یہ بات بتائی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے قومی صدر امیت شاہ بھی امکان ہے کہ کچھ انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے ۔ تلنگانہ اسمبلی کیلئے 7 ڈسمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ لکشمن نے کہا کہ وزیر اعظم کے تین جلسوں کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔ امیت شاہ بھی ریاست کا دورہ کرسکتے ہیں۔ ہم نے وزیر اعظم سے خواہش کی ہے کہ وہ کم از کم چار جلسوں میں خطاب کریں۔ تین جلسوں کی تجاویز روانہ کردی گئی ہیں۔ انہوں نے ادعا کیا کہ کانگریس زیر قیادت عظیم اتحاد ایک بڑی شکست کی سمت بڑھ رہا ہے ۔ مختلف نظریات رکھنے والی جماعتیں ساتھ مل کر اتحاد تشکیل دے رہی ہیں ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT