Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / بی جے پی ریالی میں بم دھماکہ چار زخمی

بی جے پی ریالی میں بم دھماکہ چار زخمی

کولکاتا،25 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی ریلی کے دوران آج ایک بم پھٹنے سے ایک عورت اور تین مرد زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے ہجوم پر کنٹرول کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے چھوڑے۔ بی جے پی کے مرکزی لیڈر کیلاش وجے ورگیہ کو دیگر قائدین کے ساتھ لال بازار کے دوسری طرف فیرس لین میں گرفتار کرلیا گیا۔ انسداد دنگا و فساد پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کیلئے پانی کی بوچھاڑ اور لاٹھیوں کا بھی استعمال کیا مگر لوگوں کا سیلاب یوں ہی موجود رہا، اس کے بعد آنسو گیس کا استعمال کرنا پڑا۔ بی جے پی کارکنوں نے بانس کی تین رکاوٹوں کو توڑ ڈالا۔ریاستی صدر دلیپ گھوش برابورن روڈ پر مجمع کی قیادت کر رہے تھے تبھی ایک بم پھٹ گیا۔ جس کے بعد تین نوجوان اور ایک خاتونِ سڑک پر پڑے نظر آئے ۔پولیس نے فوراً انہیں علاج کیلئے قریبی اسپتال پہنچایا مگر بی جے پی کارکنوں اور پولیس کے درمیانہاتھا پائی تادم تحریر جاری ہے ۔ پولیس والوں کا ایک گروپ نئی رکاوٹیں کھڑی کر ر رہا تھا تاکہ ہجوم لال بازار کی طرف نہ بڑھ سکے ۔لال بازار کیلئے مارچ شروع ہونے سے 45 منٹ قبل 12:15 بجے کے قریب بی جے پی کے آدمی ایک بس میں لال بازار میں گھسنے کی کوشش کر رہے تھے انہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ لاٹھیوں اور شیلڈز سے لیس کولکتہ پولیس کے دو ہزار جوانوں نے شہر کے وسط میں واقع بی جے پی کے ہیڈ کوارٹر کو سیل کردیاتھا تاکہ لال بازار مارچ کے دوران بی جے پی کارکنوں کی وہاں رسائی کی کوشش کو ناکام کیا جاسکے ۔
کشتواڑ میں ایک شخص کی وزیر صحت بالی بھگت کو دھمکی
جموں 25مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ میں ایک شخص نے ریاستی وزیر صحت پر بدعنوانی کے الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ چیئرمین سوشل ویلفیئر اسو سی ایشن ڈسٹرک کشتواڑ جوگیندر بھنڈاری نے وزیر صحت بالی بھگت کو جان سے مارنے کی دھمکی اپنے ایک پیغام میں دی ہے ۔ بھنڈاری کی بیوی گلے کے انفیکشن سے متاثر ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ ضلع اسپتال میں ای این ٹی ڈاکٹر کی عدم موجودگی کی وجہ سے اُن کا علاج نہیں ہورہا ہے ۔ بھنڈاری نے وزیر صحت کو بدعنوان ترین شخص قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT