Sunday , July 22 2018
Home / ہندوستان / بی جے پی زیراقتدار ریاستوں میں جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند

بی جے پی زیراقتدار ریاستوں میں جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند

پرتاپ گڑھ۔ 6 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی مہاراشٹر کے نائب صدر آصف نظام الدین صدیقی نے عصمت دری کی کوشش میں ناکام ہونے پر خاتون کے بہیمانہ قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے زیر اقتدار والی ریاستوں میں جرائم پیشہ افراد کے مزید حوصلے بلند ہیں۔انہوں مقتول کنبے کی حفاظت کو یقینی بنانے اور 30 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔مسٹر صدیقی نے کہا کہ جس طرح سے ملزمان کا خوف گاوْں کے لوگوں پر غالب ہے اور کوئی انکے خلاف لب کشائی کو تیار نہیں ہے اور پولیس نے آج تک انکے خلاف موثر کارروائی نہیں کی جس سے انکے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ان بدمعاشوں نے رابعہ کی عصمت دری کی کوشش کی اور مزاحمت پر پیٹ پیٹ کر شدید زخمی کر دیا جس سے اسکی موت ہوگئی۔ مقتولہ ایک غریب خاتون تھی جو اپنی آبرو کی حفاظت میں شہید ہو گئی۔اس سے ایک مرتبہ پھر نربھیا سانحہ کی تازہ ہو گئی۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کو انتظامیہ نے سنجیدگی سے نہیں لیا۔ڈی ایم و ایس پی تک جائے وقوعہ پر نہیں پہنچے بلکہ اپنے ماتحت افسران کو بھیج کر خانہ پری کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملزمین گاؤں کے ہیں جن کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے انکے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت ہے جس سے پھر کوئی ایسی حرکت کرنے کی کوشش نہ کر سکے ۔انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے عام لوگوں میں دہشت ہے ۔بی جے پی حکومت عام لوگوں کی حفاظت و ترقی کے برعکس فرقہ وارانہ کھیل کھیلنے میں مصروف ہے ۔نظم نسق کے حالات ابتر ہیں۔جب سے بی جے پی اقتدار میں آئی ہے ، جرائم میں مزید اضافہ ہوا ہے ۔ادھر مودی اور یوگی عوام کو کبھی گائے و ہندو مسلم کے نام پر گمراہ کر رہے ہیں۔اس اقتدار میں عام شہریوں کی زندگی کی کوئی قیمت نہی رہ گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT