Thursday , December 14 2017
Home / سیاسیات / بی جے پی شدت پسندوں پر مشتمل گروپ : وزیر جنگلات کرناٹک

بی جے پی شدت پسندوں پر مشتمل گروپ : وزیر جنگلات کرناٹک

منگلورو 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی ایک ایسی جماعت ہے جو شدت پسندوں پر مشتمل گروپ ہے اور وہ فرقہ وارانہ تشدد بھڑکا کر عوام کو منقسم کررہا ہے تاکہ ووٹ حاصل کئے جاسکیں۔ کرناٹک کے وزیر جنگلات و ڈسٹرکٹ انچارج رما ناتھ رائے نے آج ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی شدت پسندوں پر مشتمل گروپ ہے۔ اُنھوں نے چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کی کرناٹک میں کانگریس حکومت پر نکتہ چینی کو مسترد کردیا اور کہاکہ اس طرح کا تبصرہ کرنے سے پہلے ادتیہ ناتھ کو چاہئے کہ اپنے گریبان میں جھانکے۔ اترپردیش میں ہزاروں بچے دواخانوں میں آکسیجن نہ ہونے سے مر رہے ہیں۔ اُن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اور بھی ابتر ہوگئی ہے۔ ادتیہ ناتھ خود اپنی ریاست میں بہتر مظاہرے کی صلاحیت نہیں رکھتے لیکن وہ دوسروں کو مشورہ دے رہے ہیں۔

 

TOPPOPULARRECENT