Sunday , September 23 2018
Home / Top Stories / بی جے پی صدر امیت شاہ پر تلگودیشم کارکنوں کی سنگباری

بی جے پی صدر امیت شاہ پر تلگودیشم کارکنوں کی سنگباری

حیدرآباد /11 مئی ( سیاست نیوز ) صدر بی جے پی امیت شاہ آج اپنی کار میں بچ کر نکلنے میں کامیاب ہوگئے ۔ تروپتی کے الیپیری مقام پر تلگودیشم کے احتجاجی کارکنوں نے امیت شاہ پر سنگباری اس وقت شروع کردی جب وہ تروملا میں درشن کے بعد واپس ہو رہے تھے ۔ کل رات کرناٹک میں انتخابی مہم ختم کرنے کے بعد وہ تروملا پہونچے تھے ۔ یہاں رات میں قیام کے بعد بالاجی مندر میں پوجا کی اور وہاں سے ایرپورٹ کیلئے ہو رہے تھے کہ تلگودیشم ورکرس نے سیاہ پرچموں کے ساتھ انہیں گھیر لیا اور آندھراپردیش کو خصوصی زمرہ کا موقف دینے کا مطالبہ کیا ۔ نعرہ بازی کرتے ہوئے تلگودیشم ورکرس نے بی جے پی صدر کے موٹروں کے قافلہ پر سنگباری شروع کردی ۔ بی جے پی ورکرس بھی اپنی گاڑیوں سے اُتر گئے اور احتجاجی تلگودیشم کارکنوں سے ساتھ متصادم ہوگئے ۔ پولیس اور پیرا ملٹری فورسیس نے مداخلت کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پالیا ۔ اس کے فوری بعد امیت شاہ وہاں سے روانہ ہوگئے ۔

TOPPOPULARRECENT