Monday , July 23 2018
Home / Top Stories / بی جے پی صدر کا آج دورہ ٔحیدرآباد ‘ انتخابی تیاریوں کا جائزہ

بی جے پی صدر کا آج دورہ ٔحیدرآباد ‘ انتخابی تیاریوں کا جائزہ

Bengaluru: BJP National Preisdent Amit Shah speaks at a press conference during his three day visit to Bengaluru on Monday. PTI Photo by Shailendra Bhojak (PTI8_14_2017_000091A)

امیت شاہ پارٹی کے کل وقتی کارکنوں ‘ کور کمیٹی ارکان و اہم شخصیتوں سے ملاقاتیں کرینگے
حیدرآباد 12 جولائی ( پی ٹی آئی ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ کل حیدرآباد کا ایک روزہ دورہ کرینگے ۔ اس موقع پر بی جے پی صدر ریاست میں لوک سبھا اور اسمبلی کے بیک وقت انتخابات کیلئے پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے ۔ تلنگانہ میں آئندہ سال انتخابات ہونے والے ہیں۔ امیت شاہ صبح 10.30 بجے بیگم پیٹ ائرپورٹ پہونچیں گے اور بعد میں وہ پارٹی ورکرس سے خطاب کرینگے ۔ بی جے پی رکن اسمبلی این رامچندر راؤ نے یہ بات بتائی ۔ وہ بی جے پی کے ریاستی ہیڈ کوارٹرس پر پارٹی کے کل وقتی کارکنوں سے بھی خطاب کرینگے ۔ بی جے پی نے ریاست میں ہر اسمبلی حلقہ کیلئے کل وقتی کارکنوں کو مقرر کیا ہے ۔ پارٹی صدر ریاست میں پارٹی کے کور کمیٹی ارکان اور جنرل سکریٹریز سے بھی ملاقات کرینگے ۔ انہوں نے بتایا کہ صدر بی جے پی کا یہ دورہ خالصتا تنظیمی ہے ۔ وہ پارٹی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرینگے ۔ وہ ریاستی قائدین سے اطلاعات حاصل کرنے کے بعد ریاست کیلئے مستقبل کی حکمت عملی کو قطعیت دینگے رامچندر راؤ نے کہا کہ امیت شاہ بی جے پی کے سمپرک برائے سمرتھن پروگرام کے سلسلہ میں کچھ اہم شخصیتوں سے بھی ملاقتا کرینگے اور کل رات اپنا دورہ مکمل کرلیں گے ۔ بی جے پی کے ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے ریاست میں لوک سبھا کی 10 سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ڈاکٹر لکشمن نے حالیہ عرصہ میں ریاست میں 14 دن تک جنا چیتنیا یاترا کا اہتمام کیا تھا اور کئی اضلاع کا دورہ کیا تھا ۔ بی جے پی نے اعلان کیا ہے کہ وہ تلنگانہ میں تنہا انتخابی مقابلہ کریگی۔ بی جے پی نے 2014 میں تلگودیشم کے ساتھ مل کر مقابلہ کیا تھا ۔ تلنگانہ سے بی جے پی کا ایک رکن لوک سبھا اور اسمبلی کے پانچ ارکان ہیں۔ ڈاکٹر لکشمن نے کہا کہ بی جے پی ریاست میں اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے اور اس کیلئے جدوجہد کر رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT